مستونگ : دکان پہ دستی بم سے حملہ

154

دستی بم کا ایک دکان پہ ہوا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مستونگ میں مسلح افراد نے دستی بم سے ایک دکان کو نشانہ بنایا ۔

دھماکے سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق دستی بم کا حملہ درینگڑھ بازار میں عبدالروف میروانی کی دکان پہ ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،  تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کوششوں کا آغاز کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ مستونگ میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے حمایت یافتہ لوگوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جن کی ذمہ داری مختلف مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے ، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔