لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے دی

114

اینفیلڈ: کارباؤ کپ میں لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر آرسنل کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر کواٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق اینفیلڈ میں ہونے والے اعصاب شکن مقابلے میں لیورپول اور آرسنل کی ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور وار کیے، تاہم لیور پول نے میدان مار لیا۔

ٹیم آرسنل کے کھلاڑی مصطفیٰ کی غلطی نے لیورپول کو ابتدائی برتری دلوائی، بعد ازاں ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین گول اسکور کیے، تاہم آرسنل کی ایک اور غلطی کا ملنر نے گول کرکے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر آرسنل تین دو سے آگے تھی، دوسرے ہاف کے آغاز میں نائل نے آرسنل کے لیے چوتھا گول اسکور کیا۔

لیورپول نے مسلسل دو گول کرکے اسکور چار چار سے برابر کیا، ولوک نے سترویں منٹ میں آرسنل کو پھر سے برتری دلوائی لیکن لیوپول کے اورگی نے انجری ٹائم میں گول کرکے مقابلہ پینلٹی ککس پر پہنچا دیا۔

لیورپول نے پینلٹی ککس پر پانچوں بار گیند کو جال میں پہنچایا، گول کیپر کیلیئر نے آرسنل کی چوتھی کک روک کر آرسنل کو کارباؤ کپ کے کواٹر فائنل میں پہنچا دیا۔