لسبیلہ: کان حادثے میں ایک مزدور جانبحق، چینی باشندہ زخمی

355

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں دو مزورکان میں پھنس گئے ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج میں واقع ددر پروجیکٹ میں کام کے دوران دو مزدور کان میں پھنس گئے جن میں سے ایک مزدور محمد علی ولد رحیم بخش خاصخیلی ساکن کنراج جاں بحق ہوگیا۔

واقعے میں ایک چینی باشندہ شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طورپر کراچی منتقل کردیا گیا، واقعے کے حوالے سے لیویز نے تفتیش شروع کردی ہے۔