قلعہ عبداللہ: کتوں کے کاٹنے سے بچہ جاں بحق

254

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں باپ کے ڈانٹ پر گھر سے نکلنے والا لڑکا خونخوار کتوں کا نشانہ بن گیا، واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شیلا باغ کے قریب کوئٹہ چمن قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا۔

زڑہ بند کا رہائشی11 سالہ لڑکا عبدالحنان ولد محمد قاسم کو گذشتہ رات باپ نے ڈانٹا تھا،گھر سے نکلنے کے بعد قریبی باغ میں چلاگیا جہاں خونخوار کتوں نے موت کی نیند سلا دیا۔صبح باغ کے چوکیدار نے دیکھا تو انتظامیہ کو اطلاع دی۔انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کیا۔

واقعے پر خلاف ژڑبند کے مقام پر کوئٹہ چمن مرکزی شاہراہ کو احتجاجاً ہرقسم کے آمد ورفت کے لیے بند کردیا جس کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعدازاں انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بات شاہراہ کو کھول دیا گیا۔