قلعہ سیف اللہ: فورسز کا سرچ آپریشن

354
File Photo

سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں گذشتہ رات دو بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے گھر گھر تلاشی لینے کے دوران خواتین و بچوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ۔

ایک مقامی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ فورسز اہلکار گھروں میں گھس کر اور تالے توڑ کر زبردستی خواتین کے کپڑوں کے صندوقوں کی بھی تلاشی لیتے رہے۔

ذرائع کے مطابق بعض گھروں میں فورسز اہلکار دیواروں پہ سیڑھی لگا اندر داخل ہوتے رہے۔

تاہم سرچ آپریشن کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

قلعہ سیف اللہ کے سیاسی حلقوں نے فورسز اہلکاروں چادر و چاردیواری کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات مزید اشتعال کے سبب بنتے ہیں ۔