قلات میں تیل کمپنی کے حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ کیا – یو بی اے

244

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ضلع قلات کے علاقے کیشان شیخڑی میں تیل نکالنے والی غیر ملکی کمپنی کے سیکورٹی پر مامور پاکستانی فورسز اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچارو نے سیکیورٹی فورسز کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ تیل نکالنے والی غیر ملکی کمپنی کے اہلکاروں کے حفاظت کے لیے گشت کر رہے تھے۔

مرید بلوچ نے کہا کہ بلوچ سرمچارو کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تباہ اور متعد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی تمام غیر ملکی سرمایہ کار اور غیر ملکی کمپنیوں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ بلوچستان سے نکل جائیں، ہماری اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔