شمالی وزیرستان میں دھماکا، فورسز صوبیدار ہلاک

218
File Photo

خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں پاکستانی فورسز کا صوبیدار ہلاک، ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے قمر کلہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا فورسز اہلکاروں پر اس وقت ہوا جب وہ گشت پر معمور تھے۔

ہلاک اور زخمی اہلکار کو میرانشاہ آرمی کیمپ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی اہلکار کو طبی امداد دی جارہی ہے، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔