چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے حوالے سے وسیع پیمانے پر جشن منایا جا رہا ہے۔
سالگرہ کی مرکزی تقریب بیجنگ کے تیانمان سکوائر میں منعقد کی گئی،اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی کے رہنما اور چینی صدر شی جن پنگ نے خطاب کیا جس کے بعد فوجی پریڈ اور عوامی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
اپنے خطاب میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت چینی قوم کو نہیں ہلا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو اس عظیم قوم کی اساس کو ہلا سکے،ایسی کوئی طاقت نہیں جو چینی عوام اور چینی قوم کو آگے بڑھنے سے روک سکے۔
جہاں چین بھر میں سالگرہ کا جشن منایا جا رہا ہے وہیں ہانگ کانگ اور جنوب مغربی صوبے سنکیانگ میں عوام کمیونسٹ پارٹی کی مطلق العنان طاقت سے خائف ہیں۔