حب: سرکاری ہسپتال میں بچے کی لاش برآمدگی، ہسپتال عملہ لاعلم

397

حب کے سرکاری ہسپتال میں بچی کی لاش برآمد، ہسپتال انتظامیہ لاعلم، بچی کس کی ہے لاش کس نے رکھی، معمہ حل نہیں ہوسکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے صبح سویرے حب کے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال کا او پی ڈی کا عملہ آیا تو ہسپتال کے او پی ڈی کے بیڈ پر تقریباً تین سال کی بچی کی لاش پڑی ملی، لاش کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال میں بچی کی لاش کی برآمدگی سے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا شہری سراپا سوال ہیں کہ ایک بڑے سرکاری ہسپتال میں عملہ کہا‍ں تھا جب بچی کی لاش رکھی گئی۔

خیال رہے مقامی صحافیوں کے مطابق چند روز قبل جام غلام قادر ہسپتال حب میں شہری رات دس بجے مریض لے گئے تھے مگر ہسپتال ویران تھا جس کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی دوسری جانب جام غلام قادر ہسپتال حب میں لاش برآمدگی کی اطلاع پر حب سٹی پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔