حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی قابل مذمت عمل ہے – جان بلیدی

174
فائل فوٹو

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ سینیٹرحافظ حمداللہ کی شہریت کی منسوخی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا نادرا کو اچانک اٹھارہ سال بعد یہ خیال کیسے آیا کہ حمداللہ اس ملک کا شہری نہیں ہے جبکہ ایک بار وہ بلوچستان اسمبلی کے رکن اور صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے خلاف کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں اور اس طرح کے گھناؤنے الزامات لگانے سے گریز کیا جائے ۔