جمعیت علماء اسلام کے رہنماء پر قاتلانہ حملہ

308

جے یو آئی ف کے رہنماء مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے۔

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جے یو آئی ف کے رہنما مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ بدان میں برکلی مسجد کے قریب پیش آیا۔

پیر شہاب علی شاہ نے بتایا کہ مفتی سلطان محمد کو 3 گولیاں لگی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں گذشتہ طویل عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کو مسلح افراد نشانہ بناتے ہیں ۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کو ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا جب دوسری جانب عمران خان کی حکومت کے آزادی مارچ شروع ہوچکا ہے ۔