جامعہ بلوچستان میں پیش آنے والے جنسی ہراسگی واقعے کے خلاف مختلف طلبا تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق جامعہ بلوچستان میں انتظامیہ کی جانب سے خفیہ کیمروں کے زریعے طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کے خلاف خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبا و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہریں نے مطالبہ کیا کہ جنسی ہراسگی میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے انھیں سزا دی جائے ۔
واضح رہے کہ جامعہ بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے پہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔