پولیس نے تربت کے پوش علاقے میں واقعے جیش العدل کے رہنما کے گھر پر چھاپہ مارا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس فورس نے شدت پسند تنظیم جیش العدل کے رہنما کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
جیش العدل رہنما ملا عمر کا گھر تربت شہر کے پوش علاقے میں واقع ہے جہاں پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا تاہم گرفتاریوں کے حوالے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
خیال رہے جیش العدل نامی مذہبی شدت پسند تنظیم اکثر ایران میں کاروائیاں کرتی رہی ہے ان کاروائیوں میں ایرانی فورسز نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ رواں سال امریکہ کی جانب سے جیش العدل کو دہشت گرد تنظیم قرار کیا جاچکا ہے۔