بی ایل ایف نے بلیدہ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

162

 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بلیدہ میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہبلیدہ کے علاقے تاپلو میں سرمچاروں نے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں امام بخش ولد رحیم اور شہداد ولد یاسین کو گرفتار کرنے کے بعد انکو ہلاک کیا ہے،انکے ساتھ موجود اسلحہ و دیگر سامان ضبط کر لیے گئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ دونوں کارندے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے لیے کافی عرصے سے کام کر رہے تھے اور بلیدہ،زاعمران،و گرد نواح میں ظہور بلیدئی کی سربرائی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ تھے اور زخمی حالت میں مذکورہ بلوچ قوم دشمن کارندوں نے اپنے دیگر کئی ساتھیوں کے نام و دیگر راز بھی افشاں کیے، قومی آزادی کی جہد کے خلاف وہ تمام افراد سرمچاروں کے نشانے پر ہیں جو پارلیمانی دہشت گردوں کے ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ اور معاون کار ہیں۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ قوم ریاستی ایجنٹوں،ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں و فوجی قافلوں سے دور رہیں،بی ایل ایف کے سرمچار انکو کسی وقت اور کسی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔