حملے میں جانی نقصان کی اطلاع ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بولان کے علاقے سفر باش میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پہ حملہ کیا گیا ۔
زرائع کے مطابق فورسز پر حملہ اس وقت کیا گیا جب اہلکارعلاقے میں آپریشن کے بعد واپس اپنے کیمپ کی جانب جارہے تھے۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں اکثر اوقات فورسز اہلکاروں کو مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے جن کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیم قبول کرتی ہے تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔