بلوچ بہنوں کے ساتھ ناانصافیوں کا بدلہ پوری قوت سے لیا جائے گا – بشیر زیب بلوچ

583

بلوچ بیٹیوں کے ساتھ اشتعال انگیز سلوک پاکستانی ناانصافیوں کا تسلسل ہے، ہر نا انصافی کا بدلہ پوری قوت سے لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کیا۔

ٹی بی پی سوشل میڈیا رپورٹر کے اتوار کے روز بلوچ آزادی پسند رہنما بشیر زیب بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ریاست بلوچ خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ حیات میں حراساں کرتا آیا ہے۔ بلوچ بیٹیوں کے ساتھ بولان میڈیکل یونیورسٹی میں اشتعال انگیز سلوک، انہی نا انصافیوں کا تسلسل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بلوچ بہنوں کو یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم اپنی ذمہ داریوں سے قطعی غافل نہیں، ہر نا انصافی کا بدلہ پوری قوت سے لیا جائے گا۔