بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق، 10 زخمی

257

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں دو افراد جانبحق اور دس زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بولان میں ڈھاڈر کے قریب ٹریفک کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈیرہ اللہ یار کا رہائشی ایک شخص دوست علی بگٹی موقعے پر جانبحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

اسی طرح اوتھل میں ٹیارہ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث چار 4 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔ جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ جنہیں ایدھی ایمبولینسس کے ذریعے کراچی ریفر کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا بارکھان میں کوئٹہ روڈ پر سراٹی چیک پوسٹ کے قریب بس اور ڈالے میں تصادم کے باعچ ایک شخص جانبق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 لیویز ذرائع کے مطابق لاش اور زخمی کو سول یسپتال رکنی منتقل کردئیے گئے۔

خیال رہے بلوچستان میں ٹریفک حادثات معمول کا حصہ بن چکے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں کئی افراد زخمی جبکہ کئی جان کی بازی ہار جاتے ہیں، گذشتہ روز مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 19 افراد جانبحق اور 46 افراد زخمی ہوئے تھے۔