بی ایچ آر سی کی جانب سے شائع ہونے والے کتاب “پاکستان کے زیر کنٹرول بلوچستان: ایک قوم کو درپیش تکالیف اور مصائب کا مختصر حوالہ کے نام سے ہے۔
ٹی بی پی سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بی ایچ آر سی کی جانب سے شائع ہونے والے کتاب کے متن میں درج ہے کہ نوآبادیاتی طاقتوں نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے ان خطوں میں جہاں انہوں نے حکمرانی کی تھی ، اقوام کو تقسیم کیا اور مصنوعی ریاستیں بنائیں، اس پالیسی کے نتیجے میں ، ایشیاء اور افریقہ کے متعدد خطے کبھی نہ ختم ہونے والے تنازعات اور ہنگاموں کے شکار بن گئے، بلوچوں کا شمار (کردوں کے بعد) دنیا کی سب سے بڑی قومی اکائیوں میں ہوتا ہے جو اپنی ریاست سے محروم ہیں، اور عصری دنیا کی ان چند قوموں میں سے ایک ہیں جنہیں اب بھی استعمار کی لعنت کا سامنا ہے۔
سولہ سو چھیاسٹھ سے ، بلوچستان میں خان قلات کے تحت بلوچ قبائل کی ایک آزاد کنفیڈریسی کی حکومت تھی۔ 1839 میں ، اس کے ایک حصہ پر انگریزوں نے قبضہ کرلیا اور آخر کار اس کو تقسیم کرکے خطے کے بہت سے ممالک میں شامل کرلیا گیا۔ اس وقت بلوچستان کے بڑے حصے ایران اور پاکستان کے زیر کنٹرول ہیں۔
یہ تحریر بلوچستان کے اس حصے کے بارے میں ہے جو 1948 سے پاکستان کے زیر کنٹرول ہے۔ پاکستان میں زبردستی شمولیت کے بعد سے ہی بلوچ بالادست پالیسیوں اور حکمت عملیوں کا شکار ہیں، انہیں ایک طویل عرصے سے مذہبی اور جنونی ریاست کے جبر اور محکومیت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور لاکھوں بلوچوں کی زندگیاں متعدد طریقوں سے ظلم و استحصال کی تصویر پیش کرتی ہیں، ان کے معاشرے کی کریم اور آبادی کے ایک بڑے حصے کو جسمانی موت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ ہونے والے تشدد انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور زبردست انسانی مصائب کے ساتھ بلوچ آبادی کا بڑے پیمانے پر منتشر ہونے کی تصدیق کرتی ہیں ، ریاست کے بہت سارے اقدامات جنگی جرائم ، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تعریف میں آتے ہیں۔
یہ کتاب ایک مختصر سا حوالہ ہے کہ کس طرح پاکستان کی طرف سے استعمال کی جانے والی مختلف سماجی ، ثقافتی ، سیاسی اور عسکریت پسندانہ حکمت عملیوں سے بلوچوں کو بہت سے تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے، مکمل کتاب ڈاؤں لوڈ اور پڑھنے کے لئے بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کی ویب سائٹ www.balochhumanrightscouncil.org پر دستیاب ہے