ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوج کا اہلکار ہلاک

298
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا اہلکار نعمت ولی ہلاک ہوا، آئی ایس پی آر نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جن کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم بھارتی عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔