اوتھل: بی ایس اے سی کا متنازعہ نصاب کیخلاف احتجاج

527

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کی جانب سے آج لسبیلہ یونیورسٹی میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی۔

احتجاج میں بی ایس اے سی اتھل زون کے صدر فرید بلوچ، نائب صدر حسن بلوچ، جنرل سیکرٹری دل جان بلوچ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امتیاز بلوچ اور انفارمیشن سیکرٹری جمیل بزدار بلوچ، اعجاز بلوچ، اعجاز مری بلوچ، بالاچ بلوچ، حمل آزاد بلوچ، مصطفیٰ بزدار بلوچ، شاہ میر بلوچ اور دوسرے طلباء نے شرکت کی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریڑی حاجی حید بلوچ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بلوچ قوم کو ایک سازش کے تحت توڑا جارہا ہے جو کہ ہر گز قابل قبول نہیں، بلوچ قوم کو زبانوں کی بنیاد پر کبھی توڑا نہیں جاسکتا۔ ہم ہر اُس سازش کے خلاف ہے جو بلوچ قوم کو توڑنے کی سازش ہو۔

خیال رہے بلوچستان ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے متنازعہ نصاب شامل کیا گیا تھا جس کے ردعمل میں طلبا تنظیمیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

مذکورہ متنازعہ نصاب کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے نصاب کو متعلقہ حکام نے تبدیل کرنے کا اعلامیہ گذشتہ روز جاری کیا جبکہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی شیڈول کے تحت مظاہرے کیئے جارہے ہیں۔