افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹوں سمیت 7 فوجی ہلاک

185
File Photo

افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر بلخ میں گر کر تباہ ہوگیا۔

صوبہ بلخ میں افغان فوج کی آٹھویں شاہین کور کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ منگل کے روز فوجی مشقوں کے دوران افغان فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر مزار حیرتان شاہراہ پر گر کر تباہ ہوا۔ حنیف رضائی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

رضائی نے واقعے میں ہونے والے جانی نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن بلخ کی صوبائی کونسل کے سربراہ افضل حدید کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں چار پائلٹوں سمیت پانچ افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان نیشنل ڈیفنس فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق ، افغان نیشنل آرمی کی 6 کور سے تعلق رکھنے والا طیارہ مقامی وقت کے مطابق شام 5.30 بجے فنی خرابی کی وجہ سے گر گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر شاہین کور سے مولانا جلال الدین بلخی ایئر پورٹ جا رہا تھا ، جب یہ گر گیا اور چار پائلٹوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔