ہرنائی: کوئلہ کان حادثے میں ایک کانکن جاں بحق

107
file photo

ضروری کرروائی کے بعد کانکن کی لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلہ کان حادثے میں ایک کانکن جانبحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہرگ کوئل مائینز ایریا میں ایک مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے کان میں کام کرنے والا ایک کانکن جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی نزدیکی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے کانکن کی لاش کو کان سے نکالا۔

کانکن کے لاش کو رورل ہیلتھ سنٹرشاہرگ منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا، جاں بحق کانکن کا تعلق کے پی کے علاقے سوات سے بتایا جاتا ہے۔