لیویز نے بھتہ کم دینے کی وجہ سے ایک نوجوان کی جان لے لی۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان آصف ساجدی ولد ڈاکٹر اللہ داد ساجدی ساکن ہور گراڈی گیشکور تربت سے کراچی جارہا تھا کہ تلار کلانچ لیویز چیک پوسٹ پر بھتے کے پیسوں پر لیویز والوں کے ساتھ انکس جھگڑا ہوا، مقتول 1000 روپے دیکر جانے لگے تو لیویز نے پیچھا کرکے نلینٹ کے مقام پہ گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑی مالک محد آصف ساجدی جو اس وقت گاڑی ڈرائیو کررہا تھا جاں بحق ہوگیا۔
لیویز حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لیویز چیک پوسٹوں پر گاڑیوں سے بھتہ لیا جاتا ہے جن کے ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکے ہیں جبکہ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں ایگل فورس اور پولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔