کوئٹہ : فورسز کا چھاپہ خاتون سمیت دو افراد جانبحق

237

سیکیورٹی زرائع کے مطابق  کوئٹہ میں خاتون اور دوسرے شخص  نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

ٹی بی پی رپورٹر  مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اورمبینہ مسلح افراد  کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

سیکورٹی زرائع کے مطابق  سی ٹی ڈی و دیگر کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران خاتون سمیت دو افراد مارے گئے۔

حکام کے مطابق دونوں نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مارے جانے والوں کے بارے میں دعوی کیا جارہا کہ انھوں نے خود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں، اور ان کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

 سیکیورٹی حکام کے مطابق  فائرنگ کے تبادلےمیں3اہلکارزخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا،ایک کی حالت تشویشناک ہے۔