کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 7 اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی

161

کوئٹہ کے 22امام بارگاہوں کو زیادہ حساس، 37 کو حساس اور 13 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، یوم عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سات اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی۔کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے سے ہی پابندی ہے، شہر کے داخلہ و خارجہ راستوں پر 71مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ کے 120سے زائد سی سی ٹی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں، کوئٹہ کی 56 امام بارگاہوں، 16 تکیہ خانوں جبکہ 22 زیادہ حساس، 37 حساس اور 13 نارمل امام بارگاہوں میں سیکورٹی کے لئے 23 سو سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

9ویں اور 10ویں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی پر 3000 پولیس اہلکار اور آفیسران کے ساتھ ساتھ تقریبا 52 سو پولیس آفیسران اور اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، 2 ہیلی کاپٹر سرولنس کریں گے۔

10ویں محرم کے جلوس کے موقع پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔ جلوس کے روٹ کی 120 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائیگی۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ جات اور 71 مقامات پر ناکے لگائے گئے، امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر سیکورٹی گیٹ کی تنصیب کے علاوہ بم ڈسپوزل ٹیموں سے سرچنگ اور مجالس میں آنے والے افراد کی چیکنگ کی جارہی ہے۔