کراچی جانے والی گیس پائپ لائن پہ دھماکہ

256
فائل فوٹو

مسلح افراد نے بلوچستان سےکراچی جانے والی گیس کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق مسلح افراد نے سندھ کے ضلع نوشہرہ فیروز میں پٹیزن شہر کے قریب ڈیل شاخ کے مقام پر بلوچستان سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

دھماکے کے نتیجے کراچی کو گیس کی سپلائی جزوی طور پر منقطع ہوئی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان سے سندھ و پنجاب جانے والے گیس کی پائپ لائنوں پہ اکثر اوقات بلوچ مسلح تنظمیوں حملے کرتے رہتے ہیں ۔

بلوچستان سے سوئی گیس پنجاب، سندھ و خیبر پختونخواہ کے علاقوں تک پہنچ چکی ہے لیکن بلوچستان سے نکلنے کے باوجود چند ایک شہروں کے علاوہ باقی تمام علاقے گیس کی سہولت سے محروم ہیں ۔