ڈیرہ بگٹی مسلح افراد کے حملے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو بچوں کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کے حملے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں گنڈوئی کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ بگٹی نامی شخص سمیت ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق گولیوں کے زد میں آنے سے دو بچے بھی زخمی ہوئیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے تھا۔