پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں طالب علم اغواء

536

پنجگور کالج کے طالب علم کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بازار سے اغواء کرلیا۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق پنجگور سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک طالب علم عدیل ولد مراد جان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

عدیل بلوچ کو پنجگور کے علاقے سندانی سے ایک دکان میں درجنوں لوگوں کے سامنے اغواء کرلیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچ طالب علموں کی گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

بلوچستان میں پاکستان آرمی کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک طرف جہاں بلوچ سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں احتجاج کرتے ہیں وہی دوسری جانب کوئٹہ پریس  کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی قیادت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے پرامن احتجاج جاری ہے ۔