نصیرآباد: سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل

317

نصیر آباد کے علاقے میرحسن میں سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے ایک شخص کا گلہ کاٹ کرگاؤں کے قریب لاش کودفنا دیا۔

نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے پولیس تھانہ میرحسن کے گوٹھ محمد اکبر کھوسہ کے قریب مسلح افراد نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں چھ روز قبل الہی بخش ساوندکاگلہ کاٹنے کے بعد گاؤں کے قریب لاش کو دفنا دیا۔

خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آگئی اورگوٹھ اکبر خان کھوسہ پہنچی جہاں پر علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر گڑھے کو کھودکر لاش برآمد کر کے ہسپتال پہنچادی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔