نبی بخش بلوچ بہادر جہدکار کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھیں جائینگے – بی این ایم

296

پارٹی کارکن کینسر کی بیماری سے وفات پاگئے،انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ مرکزی ترجمان بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے رکن نبی بخش بلوچ انتقال کرگئے۔ ہم پارٹی کے لئے ان کی خدمات پر انہیں خراج پیش کرتے ہیں، وہ ڈنڈار زون کے سرگرم کارکن تھے۔

ترجمان نے کہا نبی بخش بلوچ 2012 سے بلوچ نیشنل موومنٹ کے پلیٹ فارم پر بلوچ قومی تحریک آزادی کے لئے سرگرم کردار ادا کررہے تھے۔ کولواہ اور گردو نواح میں پارٹی کو فعال بنانے اور عوام میں آگاہی پھیلانے کے لئے وہ محنت، جانفشانی اورلگن سے کام کرکے جدوجہد میں اپنا حصہ ادا کرتے رہے۔

انہوں نے کہا نبی بخش بلوچ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوگئے اور یہی بیماری انہیں ہم سے جدا کرنے کا سبب بنے لیکن ان کا کردار اور محنت ناقابل فراموش ہیں۔ پارٹی اور پارٹی کارکناں اور علاقے کے لوگ انہیں ایک بہادر آزادی پسند جہدکار کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔