ڈیورنڈ لائن پر باڑ کی نگرانی کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستان فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک ہو گئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان فوج کے اہلکار ڈیورنڈ لائن پر ضلع مہمند میں باڑ لگانے کے کام کی نگرانی پر مامور تھے کہ اس دوران شدت پسندوں کی نصب کی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آگئے۔
Major Adeel Shahid & Sepoy Faraz Hussain embraced shahadat on Pak-Afg Border in Mohmand Distt. Squad under shaheed offr was supervising fencing work in an area which carried critical infiltration route. Shaheeds fell victim to an IED planted by terrorists from across the border. pic.twitter.com/NtEVllHqtq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 20, 2019
میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں پاکستان فوج کا میجر عدیل اور سپاہی فراز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے میں مصروف پاکستان فوج کے اہلکاروں پر شدت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔