مند سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات مطابق ڈھائی سال قبل مند سے جبری طور پر گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والا شخص آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبدلسلام ولد شمبئے دو سال پانچ ماہ لاپتہ کیے جانے کے بعد آج بازیاب ہوگئے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے جن میں کچھ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں تاہم اب تک بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں۔