ماشکیل: دکانوں میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا نقصان

264
File Photo

فائر بریگیڈ نہیں ہونے کے باعث آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جاسکا۔

بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی باعث ارد گرد کے دوکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی وجہ سے دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دکان پٹرول ڈیزل اور سلینٹر کا تھا جبکہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دکان کی چھت اور دیگر سامان جل گئے۔

دکانداروں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہ ماشکیل میں ایک فائر بریگیڈ تک نہیں ہے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بڑی مشکل اور کئی گھنٹوں بعد آگ کو قابو کیا، ماشکیل میں فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں اکثر ایسے واقعات پر قابو پانے میں مشکلات پیش آتی ہے جس میں لوگوں کو لاکھوں روپے کی نقصان بھی ہوئی ہے۔