قلات: گیس سلنڈر کے دھماکے میں زخمی تین خواتین جاں بحق ہوگئے

205

تینوں خواتین کوئٹہ میں زیر علاج تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق ضلع قلات میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تین خواتین دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔

قلات کے رہائشی مولانا عبدالغفار کی زوجہ، بیٹی اور بہو گذشتہ ہفتے گیس سلنڈر کے حادثے میں بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے تھے جنہیں بی ایم سی کوئٹہ میں داخل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

حادثہ قلات کے سبزی منڈی میں مسجد کے احاطے میں واقع مولوی عبدالغفار کے گھر میں پیش آیا تھا جس میں مجموعی طور پر سات افراد زخمی ہوئے تھے جن میں خواتین و بچے شامل تھے۔

خیال رہے بلوچستان کے کئی اضلاع میں اس نوعیت کے حادثات کی صورت میں ہسپتالوں میں برن وارڈ نہیں ہونے کے باعث مریضوں کا علاج بروقت نہیں ہوتا ہے جس کے باعث جانی نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں۔