شمالی وزیرستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جانبحق

185

اہل علاقہ نے جانبحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو شہر کے چوک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق شمالی وزیرستان تحصیل سپین وام اباخیل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل  جبکہ چچا کو زخمی کردیا۔

قتل ہونے والے بھائی بخت اللہ اور حسین کی لاشوں کو اہل علاقہ نے سپین وام کے مرکزی چوک پہ رکھ کر احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیرستان میں ایک دفعہ پھر جہاں تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے وہی دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں آئے روز مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماوں کی جانب سے پشتوں علاقوں میں ایک دفعہ پھر مذہبی شدت پسندوں کی ابھار اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی پشت پناہی کا الزام پاکستان کی عسکری حکام پر عائد کیا جاتا ہے ۔

تاہم دوسری جانب پاکستان کی عسکری حکام ان الزام کی تردید کر کے اسے ہمسایہ ممالک کی مبینہ مداخلت قرار دے رہے ہے ۔