امریکی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے) نے افغانستان میں ہونے والی پہلے خفیہ مشن کی تصاویر جاری کی ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سی آئی اے کی جانب سے مشن جا بریکر کی نایاب تصاویر جاری کی گئیں۔ یہ تصاویر 9/11 کے بعد پہلی بار افغانستان بھیجے گئے خفیہ مشن کی ہیں۔
اس مشن کا خفیہ نام جا بریکر تھا۔ ان تصاویر میں سے ایک تصویر حملے کے 8 روز بعد کی ہے۔
ایک تصویر میں افغانستان میں سفر کیلئے گھوڑے کی پیٹ پر بندھنے والی زین کی ہے۔ سی آئی اے کے مطابق ان تصاویر کو جاری کرنے کا مطلب ٹیم کی اہمیت اجاگر کرنا ہے، کہ انہوں نے مختصر وقت میں کن حالات میں بہترین کام کیا۔
سی آئی اے کے مطابق ایجنسی نے کیسے اس وقت کے امریکی صدر جارج بش کو افغانستان سے طالبان کی حکومت کو بے دخل کرنے کے پلان سے متعلق بریف کیا۔
The JAWBREAKER team brought with them 40 pounds of onions and 40 pounds of potatoes for their journey into Afghanistan in the days after 9/11, but would eat mostly local food. Officers hung their clothing indoors to dry because of the harsh Afghan winter. #15Days pic.twitter.com/z9tT3kr6jb
— CIA (@CIA) September 24, 2019
افغانستان پہنچنے کے بعد خفیہ مشن کی ٹیم نے 40 پونڈ کی پیاز اور آلو خریدے۔ تاہم یہ سب ان کے کام نہ آیا اور انہیں بالا آخر مقامی کھانا ہی کھانا پڑا۔
9/19/01: Eight days after 9/11, CIA officers pick up $3 million cash in three cardboard boxes. This money would enable the Northern Alliance (NA) commanders to pay their troops and convince other tribes to rally to the NA rather than fight them.#15Days pic.twitter.com/ykYJMKBngy
— CIA (@CIA) September 19, 2019
انسداد دہشت گردی کی ٹیم گیری شورین کی قیادت میں اپنے سائز میں ڈبل تھی، جن کا کام ناردرن الائنس کو طالبان کے مخالف اپنے ساتھ ملانے کیلئے آمدہ کرنا تھا۔
افغانستان میں قیام کے دوران جہاں خفیہ مشن میں شامل ٹیم نے دیگر چیزوں کو اپنایا وہی انہوں نے روسی، دری، فارسی زبانوں پر بھی عبور حاصل کیا، تاہم افغانستان میں رہتے ہوئے کوئی مشکل نہ ہو۔