بی این پی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جلسہ عام آج ہوگا

312

 جلسے سے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سمیت پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ مسلح افراد کے حملےمیں اپنے ساتھیوں سمیت جانبحق ہونے والے نواب امان اللہ زہری کو خراج عقیدت پیش کرنے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے بی این پی کی جانب سے آج کوئٹہ ہاکی گراونڈ میں جلسہ عام ہوگا۔

 پارٹی کے رضا کاروں کی جانب سے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق جلسے میں بلوچستان بھر سے کارکن اور پارٹی رہنماء شریک ہونگے۔

مقتول پارٹی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جلسہ  آج بروز اتوار سہ پیر تین بجے ہوگا ۔

جلسے سے سردار اختر جان مینگل، مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین خطاب کرینگے،جلسہ کی سیکورٹی کے لیے پارٹی کے رضاکاروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

گذشتہ  روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے جلسہ گاہ کا دورے کرکے وہاں ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا،پارٹی رہنماؤں کے مطابق جلسہ میں بلوچ علاقوں کے علاوہ پشتون اضلاع سے بھی پارٹی رہنماء کارکن اور حامی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کیلئے آج کوئٹہ پہنچیں گے۔