بیٹے کو بازیاب کیا جائے، بوڑھی ماں کی التجا

360

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کےلئے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ نومبر دو ہزار چودہ کو نوشکی سے لاپتہ ہونے والے عبدالرشید ولد ٹکری صالح محمد کی بوڑھی ماں نے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ اس بیٹے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے ۔

بلوچستان کے طول و عرض میں اس وقت ہزاروں بلوچ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں جن میں سے بیشتر کی مسخ شدہ لاشیں شہروں اور ویرانوں سے برآمد ہوئی ہیں۔

بلوچستان میں سیاسی جماعتیں جبری گمشدگیوں کا الزام پاکستان آرمی اور اس خفیہ اداروں پر عائد کرتے ہیں ۔