بلوچستان : دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد جانبحق

151

حب ندی میں نہاتے ہوئے پانچ افراد ڈوب گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد جانبحق  ہوگئے۔

ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب چوکی کے قریب ماہی گاڑی کے مقام پر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نہاتے ڈوب گئے ۔

ڈوبنے والے افراد میں سے چار کی لاشیں ایدھی کے رضاکاروں نے نکالی ہیں جبکہ پانچویں شخص کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ چھ اگست کو چرنہ آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں بائیس افراد سوار تھے ۔ جن میں بارہ ماہی گیر ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دس افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

واضع رہے بلوچستان کے شہر حب چوکی اور اس کے قریبی علاقوں میں ہر ماہ سیروتفریح کے لیے کر اچی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں لیکن اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کی روک تام کے لیے حکومتی سطح پر کوئی بھی انتظام موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے آئے روز کئی قمیتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

دریں اثناء ضلع خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شوہر اور بیوی جانبحق  ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقع نال گروک کے علاقے ختیچک میں پیش آیا جس میں محبوب علی ولد شیر محمد درے خان اور ان کی زوجہ جانبحق ہوگئے ۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔