بلوچستان : تربت میں بھی موبائل سروس کو بند کردیا گیا

355

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے سے انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

ٹی بی پی نمائندہ تربت کے مطابق ضلع کیچ کے مرکز تربت میں موبائل سروس کو بند کردیا گیا ہے ۔

گذشتہ روز شام کے وقت سے وارد اور جیز کمپنی کی سروس کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

تربت شہر میں فروری دو ہزار سترہ سے انٹر نیٹ سروس کام نہیں کررہا ہے ۔

 تربت میں وارد کمپنی میں کام کرنے والے ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر ٹی بی پی کو بتایا کہ پاکستانی خفیہ ادارے کی حکم پر ہی تربت میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے سے موبائل انٹرنیٹ سروس کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند کردیا ہے ۔

بلوچستان کے شہر قلات کے تحصیل منگچر جو کہ وزیر داخلہ ضیاء لانگو کا آبادی علاقہ ہے  گذشتہ پانچ سالوں سے موبائل انٹرنیٹ تھری جی سروسز بند پڑی ہے، طلبا طالبات دفاتر سمت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب قلات میں انٹر نیٹ کا متبادل راستہ پی ٹی سی ایل وائی فائی کی سروس بھی ناقص ہے اور نہ ہونے کے برابر ہے۔