گوادر کی ترقی میں ماہی گیروں کی حیثیت کو تسلیم کیا جائے – ماہی گیر اتحاد

257

گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوادر ماہی گیر تحاد کے صدر خداداد واجو نے کہا ہے کہ جب ایسٹ بے ایکسپریس وے کے کام کا آغاز کیا گیا تو گوادر ماہی گیروں نے اپنی روزگار کے تحفظ کے لیے آواز بلند کیا اور اداروں کے ساتھ مذاکراتی عمل کا بھی حصہ بنے اور گوادر آل پارٹیز ضلعی انتظامیہ سیکورٹی فورسز ایم این اے گوادر، ایم پی اے گوادر، سینیٹر، وزیراعلی بلوچستان کورکمانڈر بلوچستان کی کوششوں سے گوادر دیمی زر میں بریک واٹر اور تین مقامات پر سوفٹ گزر گاہوں کے لیے وزیراعظم پاکستان نے فنڈز بھی جاری کیئے-

انہوں نے کہا صدافسوس کہ گوادرپورٹ اور جی ڈی اے کی سست روی اور حکمت عملی کی وجہ سے چار مہینے گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک مزکورہ جگہوں کی ڈیزائننگ ابھی تک نہیں کی گئی ہے ہم بذریعہ پریس کانفرنس مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک مہینے کے اندر اندر واٹر گزر گاہوں کی ڈیزائن کو پبلک کرکے کام شروع کیا جائے بصورت دیگر ماہی گیر ان اداروں کے خلاف بھر پور احتجاج کریگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کی ترقی میں ماہی گیروں کی حیثیت کو تسلیم کرکے ان کے مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کی جائے، مچھلی کی شکار گاہوں اور افزائش کی جگہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے-

یاد رہے ماہی گیروں کے بڑھتی مسائل پر ایم این اسلم بھوتانی نے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کو گوادر آنے کی دعوت دی تھی تاہم اب پلاننگ کمیشن نے اپنا دورہ گوادر ملتوی کردیا ہے –