گوادر: فورسز کے ہاتھوں 70 سالا بزرک لاپتہ

238

فورسز نے اورماڑہ سے 70 سالہ شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اورماڑہ سے فورسز نے 70 سالہ بزرگ شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور دشت سے لاپتہ ایک شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا-

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت 70 سالہ سیٹھ علی ولد عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے جو آواران کا رہائشی ہے –

بلوچ حلقوں کے مطابق اس سے قبل بھی سیکورٹی فورسز و ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچستان کے بزرگ شہری ٹارگٹ کلنگ اور اغوا ہوتے رہے ہیں کچھ روز قبل حب چوکی سے شہسوار نامی بزرگ شخص گرفتاری کیا جنہیں بعد رہا کردیا گیا۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جہدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان میں ریاستی اداروں کے جانب سے سیاسی کارکنان کے لواحقین کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے –

دریں اثناء دو سال قبل دشت سے لاپتہ ہونے والے خلیل ولد حاصل نامی شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے –