کیچ : دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی

238

مسلح افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگانی میں نامعلوم مسلح افراد کے دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس حملے کے حدف کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے ضلع کیچ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں فورسز اور حکومتی حمایت افراد کو اس سے قبل اس نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی تنظیم کی جانب سے اس حوالے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔