بلوچستان میں کانگو وائرس پر قابو نہ پایا جاسکا، کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل تین مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق کوئٹہ کے نواحی علاقوں سے ہے۔
انچارج وبائی امراض ڈاکٹر صادق کے مطابق وائرس کی تصدیق مریضوں کے خون کے نمونوں کی رپورٹ حاصل ہونے کے بعد ہوئی ہے، مریضوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال میں رواں برس 46 مریض کانگو کے شبے میں لائے جاچکے ہیں جن میں سے 25 میں کانگو کی تصدیق ہوئی جبکہ 5 افراد اس وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔