کوئٹہ میں نرسنگ طالبات کا مطالبات کے حق میں احتجاج

110

مظاہرین کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نرسنگ طالبات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تاہم انتظامیہ نے انہیں احتجاج کرنے سے روک دیا اور نرسنگ طالبات نے جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

نرسنگ اسٹوڈنٹس نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے نرسنگ گیٹ کے باہر جانے کی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے روکنے کی کوشش کی جس کے بعد طالبات نے زبردستی گیٹ کھول کر جناح روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

طالبات احتجاج کرنے ہاکی چوک پہنچیں تو خواتین پولیس اہلکاروں اور نرسز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، خاتون پولیس اہلکاروں نے نرسز کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد نرسز نے احتجاج ختم کردیا۔