کوئٹہ، کانگو کے شبے میں داخل مریض دم توڑ گیا

196

کوئٹہ میں کانگو کے شبے میں داخل مریض دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے 19 سالہ عبدالسلام کو تشویشناک حالت میں فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کے خون کے نمونے کراچی بجھوائے گئے تھے تاہم رپورٹ آنے سے قبل ہی عبدالسلام جاں بحق ہوگیا۔

رواں برس کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال کے کانگو وارڈ کے انچارج ڈاکٹر صادق کے مطابق کانگو کے شبہ میں ایک اور خاتون بھی زیر علاج ہے جس کے خون کے نمونے تشخیص کیلئے بجھوائے گئے ہیں تاہم بظاہر خاتون میں کانگو کے اثرات موجود نہیں۔