چمن: کار پر فائرنگ، ماں اور بیٹا جانبحق

129

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے سرحدی شہر چمن میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جانبحق ہوگئے، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

ماں کے ساتھ قتل ہونے والا بیٹا ایک دن قبل ہی کوئٹہ کی جیل سے رہا ہوا تھا۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر چمن کے علاقے بابِ کوژک کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے آنے والی کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گئے

۔جاںبحق شخص کی شناخت جان پوپلزئی کے نام سے ہوئی ہے جو گذشتہ روز کوئٹہ جیل سے رہا ہوا تھا اور والدہ کے ساتھ کار میں افعان شہر قندہار جا رہا تھا۔

لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہرے قتل کا یہ واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔