چمن: روڈ حادثے میں 6 افراد جانبحق

88

حادثہ کوچ اور ڈاٹسن گاڑی کے درمیان پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے باعث چھ افراد جان کی بازی ہار گئے –

حادثہ چمن کے علاقے پیرعلیزئی میں پیش آیا، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا، انتظامیہ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا-