پنجگور میں فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

310

حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز پر حملہ کیل کور کے علاقے میں گڈگی کے مقام پر کیا گیا ہے، حملے کے وقت دوطرفہ فائرنگ سے علاقہ گھونج اٹھا جبکہ فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہے۔

فورسز حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔