پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

185

بالگتر گڈگی میں فورسز چوکی کو خودکار اسلحہ جبکہ رخشان ندی میں چوکی کو گرنیڈ لانچروں سے نشانہ بنایا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل پنجگور کے علاقے بالگتر گڈگی سعید آباد میں سی پیک روٹ کی حفاظت کیلئے قائم فرنٹیئر کور کے چوکی کو اسنائپر اور خود کار اسلحہ سے نشانہ بناکر فورسز کو جانی نقصان پہنچایا۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ کل رات پنجگور شہر میں ریگولر آرمی کے بیس کیمپ کی حفاظت کیلئے قائم فورسز کے رخشان چوکی پر ہمارے سرمچاروں نے گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی نقصان پہنچا، حواس باختہ قابض فورسز نے رات گئے شہر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جو ان کی شکست خوردگی کا ثبوت ہے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری مسلح کاروائیاں قابض فورسز کی مکمل انخلاء تک جاری رئینگے۔